۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ مدرسی

حوزہ/ عراق کے مشہور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا (س) کا وجود ایک الہی تحفہ ہے جسے خداوند متعال نے عالمین کے لئے رحمت کا ذریعہ بناکر پیغمبر اکرم (ص) کو عطا فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشہور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدررسی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا (س) یک الہی تحفہ ہیں جسے خدا وند متعال نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انسانیت کے لئے رحمت کا ذریعہ بنا کر عطا فرمایا ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو ہر اس مومن کی عید قرار دیا جو بی بی دوعالم کی معرفت رکھتا ہے۔

عراق کے مشہور عالم دین آیت اللہ مدرسی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایک تقریر میں آپ کے فضائل و مناقب کے بعض پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: لا تعداد حدیثیں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل پر دلالت کرتی ہیں اور ان کے فضائل و مناقب کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ لہذا مومن کو چاہیے کہ وہ اس عظیم خاتون کی پیروی کرے اور ان کے راستے پر چلے۔

عراق کے مشہور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدررسی نے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے تاکید کی اور کہا: مومن جتنا زیادہ حضرت زہرا (س) اور ان کی زندگی کے بارے میں معرفت حاصل کرے گا اتنا ہی معرفت اس کی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .